ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر طویل سرنگ دریافت - ای ٹی وی بھارت

سیکورٹی فورسز نے دس روز قبل ہی ہیرا نگر سیکٹر کے بوبیان گاؤں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا انکشاف کیا تھا۔

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر طویل سرنگ دریافت

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 4:48 PM IST

Updated : Jan 23, 2021, 8:32 PM IST

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر لمبی سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز سرچ آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا پتہ لگایا۔ یہ سرنگ بین الاقوامی سرحد پر پنسار علاقے میں کھودی گئی تھی جو پچیس سے تیس میٹر گہری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ عسکریت پسندوں کو سرحد کے اس طرف دھکیلنے کے لئے کھودی گئی تھی۔

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر 150 میٹر طویل سرنگ دریافت

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سرنگ کے مقام پرجو اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا اس میں ایک اے کے 47 رائفل، تین میگزین، بیاسی گولیاں، تین چینی ساخت کے پستول، ان کے پانچ میگزین، چار ہینڈ گرینیڈ، ایکیو بی جی ایل گرینیڈ اور ایک کنوڈ سیٹ شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرنگ کا پتہ لگتے ہی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کو مزید بڑھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دس روز قبل ہی ہیرا نگر سیکٹر کے بوبیان گاؤں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگایا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی سرحد پر چار سرنگوں کا پتہ لگایا گیا۔

Last Updated : Jan 23, 2021, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.