کٹھوعہ : جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم تین طالب علموں کی لاشیں برآمد ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم گزشتہ روز پُر اسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔Students Missing In kathua
اطلاعات کے مطابق جموں کے کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں جمعے کے روز اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب یہاں پر تین طالب علموں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔مذکورہ طالب علم جمعرات کے روز گھر سے اسکول کی طرف گئے اور جب دیر رات تک وہ گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز پولیس نے لاپتہ طالب علموں کی تلاش شروع کی اور بعد دوپہر بلاور کے بینی دریا کے نزدیک لاپتہ طالب علموں کی لاشیں برآمد کی گئی۔متوفین کی شناخت شیتل کمار ولد اجیت کمار،پنکج شرما ولد رومیش چندر اور پنکج شرما ولد روشن لال کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Train Crushes three In Jammu جموں میں ٹرین کی ٹکر سے کمسن بچی ہلاک، دو دیگر زخمی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کی کیسے موت واقع ہوئی اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں وارثین کے سپرد کی جائے گی۔