ETV Bharat / state

کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 7:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ہفتہ کی شام ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے تنیجے میں کم از کم 9 مسافر ہلاک جبکہ دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کٹھوعہ: سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک
کٹھوعہ: سڑک حادثے میں متعدد افراد ہلاک

یہ ہلاکت خیز سڑک حادثہ ضلع کٹھوعہ کے مالہار بلاور میں ہفتہ کی شام قریب ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔

کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، متعدد افراد ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک چھوٹی مسافر گاڑی مالہار میں سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کئی مسافروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 تک پہنچی ہے جبکہ پانچ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چھوٹی مسافر گاڑی، جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، کے حادثہ کا شکار ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگ اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کے دوران موت واقع ہوگئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.