ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے کٹھوعہ میں کووڈ-19 کی تیاریوں کا جائزہ لیا - سماجی دوریوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے لاک ڈاؤن اور سماجی دوریوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کٹھوعہ میں کووڈ 19 مخالف تیاریوں کا جائیزہ لیا
فاروق خان نے لاک ڈاون اور سماجی دوریوں پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 1:45 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کٹھوعہ کا دورہ کر کے وہاں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے 23 مارچ کے بعد یو ٹی میں داخل ہونے والے 3200 لوگوں کو کورنٹین سہولیات فراہم کرنے اور دیگر اقدامات اٹھانے کیلئے انتظامیہ کی ستائش کی ۔

مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران مشیر نے راشن کارڈ رکھنے والوں، مائیگرنٹ مزدوروں ، ضرورتمندوں اور دیگر کنبوں کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی فراہمی کے عمل کا بھی جائیزہ لیا ۔

انہوں نے خوراک و امور صارفین محکمے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ اے اے وائی اور دیگر کنبوں میں دو ماہ کی مفت راشن فوری طور سے تقسیم کریں ۔

فاروق خان نے کورونا وائیرس وباء سے نمٹنے کیلئے صحت محکمے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا جس میں ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی ، ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں آئسو لیشن سہولیات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو تقویت بخشنا شامل ہے ۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر او پی بھگت اور سی ایم او کو ہدایت دی کہ وہ 14 دن کا کورنٹین مکمل کرنے والوں کیلئے ایک ایڈوائیزری جاری کریں تا کہ وہ مزید چند دنوں کیلئے اپنے گھروں میں الگ تھلگ رہیں ۔

انہوں نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں سماجی دوری برقرار رکھنے سے متعلق جانکاری دینے پر بھی زور دیا تا کہ لوگ بنکوں اور دکانوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں جمع نہ ہو جائیں ۔

مشیر نے پی ایچ اور پی ڈی ڈی محکموں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کورنٹین مراکز پر بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائیں تا کہ لوگوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فاروق خان نے لکھن پور کا دورہ کیا اور وہاں لاک ڈاؤن کے تناظر میں کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ لکھن پور میں اشیائے ضروریہ سے لدھے ٹرکوں اور ایمبو لینس گاڑیوں کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے کام کرنے والا ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے لکھن پور کورنٹین مراکز کا بھی دورہ کیا ۔

جی ایم سی کٹھوعہ کے ہسپتال کا دورہ کر کے انہوں نے صحت محکمے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔

ضلع کے ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے انہیں لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی بہبود کیلئے کئے جا رہے اقدامات سے روشناس کرایا ۔

انہیں بتایا گیا کہ آئی سی ڈی ایس کے تحت آنگن واڑی ورکر اور ہیلپر گھر گھر جا کر بچوں اور حاملہ خواتین کے علاوہ دیگر مستحقین کو خشک غذا فراہم کر رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ لیبر محکمہ ڈی بی ٹی کے ذریعے سے 3476 مستحقین میں مالی معاونت بھی تقسیم کر رہا ہے ۔ اس موقعہ پر لکھن پور میں کنٹرول روم کے نامزد افسران ارون منہاس اور اروند کروانی ، ایس ایس پی کٹھوعہ شلیندر مشرا کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.