ETV Bharat / state

کٹھوعہ: کووڈ-19 مثبت کا پہلا معاملہ

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں واقع تحصیل ہیرا نگر میں ایک شخص کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:42 PM IST

کٹھوعہ: کووڈ-19 مثبت کا پہلا معاملہ
کٹھوعہ: کووڈ-19 مثبت کا پہلا معاملہ

جانکاری کے مطابق یہ شخص غیر قانونی طریقے سے راوی ندی پار کر کے جموں و کشمیر میں داخل ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ممبئی میں مزدوری کرتا ہے۔ آج جیسے ہی اس کی رپورٹ پازیٹیو آئی، پولیس اسے پکڑنے اس کے گاؤں پہنچی۔ اس کو فورا ایمبولنس میں بٹھا کر سرکاری میڈیکل کالج جموں بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ 28 روز کٹھوعہ میں یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید 12 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 380 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں دیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے چھ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 603 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا تین ہزار افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.