سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس لزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کٹھوعہ میں بدھ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ Mild Earthquake in Jammu region
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: JK Earthquake ہماچل اور جموں و کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
یو این آئی