جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے درمیان کٹھوعہ کے گوند سر بی پنچایت میں پنچایتی انتخابات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس پنچایت میں کچھ خامیوں کے باعث 2017 میں انتخابات نہیں کرایا گیا تھا جسے اب درست کر لیا گیا ہے لیکن یہاں انتخابات کے متعلق کسی طرح کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
گوند سر کے سابق سرپنچ ستپال نے پریس کانفرنس کر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور کٹھوعہ انتظامیہ سے ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ پنچایتی انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوند سر بی میں پنچایت انتخاب نہیں کرایا گیا تو وہ لوگ ڈی ڈی سی انتخابات کا بھی بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔
معاملے کے متعلق کٹھوعہ کے اے سی ڈی نارائن دت کا کہنا ہے کہ گوندر سر بی پنچایت کے متعلق خامیوں کو درست کر لیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ انتخابی کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نوٹیفیکیشن کب آئے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب انتظامیہ لوگوں کے اس مطالبے کو کس قدر سندجیدتی سے لیتا ہے۔