کٹھوعہ: جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں دوران شب لٹیروں نے ایک پرائیویٹ بینک سے تقریباً ایک کروڑ روپے اڑا لیے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہٹلی موڑ علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک میں دوران شب لٹیروں نے ڈاکہ ڈالا۔Kathua HDFC Bank Robbery
انہوں نے کہا کہ ڈاکے کے دوران لٹیرے کیش چسٹ تک پہنچے اور نقدی رقم اڑانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ رقم کیش چسٹ میں ہی رہ گئی تھی جب کہ کچھ رقم عمارت کے چھت پر پڑی ہوئی تھی تاہم لٹیرے تقریباً ایک کروڑ روپے لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ Cash Looted From HDFC Bank
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ آر سی کووال نے بتایا کہ چور چھت سے بینک میں داخل ہوئے اور انہوں نے سکیورٹی گارڈ کو لوہے کی سلاخ سے باندھ دیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ چوروں نے کیش چیسٹ کو کاٹ کر نقدی رقم اڑا لے گئے۔SSP Kathua RC Kotwal
انہوں نے کہا کہ گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے اور بینک ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Robbery Attempt in Anantnag: جے کے بینک کی ایک شاخ میں چوری کی کوشش