برفانی علاقوں میں جہاز کے ذریعے کورونا ویکسین پہنچائی جائے گی
بی ایس ایف کے عہدیدار نے کہا کہ مستعد جوانوں نے جموں کے سابنہ سیکٹر میں ایک سرنگ کا پتہ لگایا ۔جسے پاکستان کا منصوبہ ناکام ہوگیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے ۔بلکہ اس سے قبل گذشتہ سال 22نومبر کو بی ایس ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع سانبہ کے بارڈر آوٹ پوسٹ ریگل علاقہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی سرحد کے اندر اور بھارتی سرحد سے باہر نکلنے والی ایک سرنگ کا پتہ لگایاتھا۔
29 اگست 2020 کو بی ایس ایف نے جموں کے ضلع سانبہ میں بین القوامی سرحد پر بسنتر میں 20فٹ طویل ٹرانس بارڈر سرنگ کا پتہ لگایاتھا۔
ذرائع نے بتایا یہ سرنگ سرحد پار کے عسکریت پسندوں کی دراندازی کے لیے بنایا گیا ہے۔ سرنگ کا پتہ آج صبح ایک آپریشن کے دوران بی بی ایف نے لگایا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اور پولیس کے سینئر افسران موقع پر روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر 170 میٹر طویل سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔ بی ایس ایف نے کہا تھا کہ سرنگ منشیات کی سمگلنگ اور دراندازی کے لئے استعمال میں لائی جاسکتی تھی۔
بی ایس ایف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرنگ ایک طرف پاکستان کے علاقے میں کھلتی ہے اور دوسری طرف بھارتی حصے میں کھلتی ہے۔