ETV Bharat / state

Jamaat e Islami Bidar بیدر میں جماعت اسلامی کا زونل اجلاس

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 4:14 PM IST

بیدر میں جماعت اسلامی ہند بیدر کا زونل اجتماع منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ذمہ دار سید عبدالستار اور محمد معظم امیر مقامی بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے تمام انسانوں کو اسلام کی طرف بلایا، یہ کام ہمیں بھی کرنا ہوگا۔

Jamaat e Islami Bidar
Jamaat e Islami Bidar

بیدر: نبی کریم ﷺ کے اخلاق کچھ اس طرح بلند تھے کہ وہ اہل مجلس کی گفتگو میں دوسرا موضوع نہیں اٹھاتے تھے۔ جو گفتگو ہوتی اسی میں شامل رہتے۔ کوئی غیرمتعلقہ گفتگو کرتے تو ان کی طرف متوجہ نہ ہوتے۔ متعلقہ بات ختم ہوتی تو پھر دوسرے شخص کی بات متوجہ ہوکر بات سنتے۔ بیمار کی عیادت کے لیے تشریف لے جاتے۔ ان کے لیے دعا فرماتے۔ ”نبی کریم ﷺ کے اخلاق حسنہ “ عنوان پر سید عبدالستار رکن جماعت اسلامی ہند بیدر نے مسجد بلال، میلور میں زونل اجتماع سے خصوصی خطاب کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسانیت کا درد آپ ﷺ کے سینے مبارک میں موجود تھا۔ کسی سے ملنے جاتے تو دروازے کے دائیں یا بائیں کھڑے ہوکر آواز لگاتے۔ اگر بھول چوک ہوئی ہے تو بدلہ لینے کا موقع دیتے۔ نبی کریم ﷺ نے تمام انسانوں کو اسلام کی طرف بلایا ہم کو بھی یہ کام انجام دینے کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسجد بلال میں میلور کے باشندگان کی بڑی تعداد موجود تھی، محمد معظم امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے ان تمام کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اختتامی خطاب میں نبی کریم ﷺ کی حدیث پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے بہترین بندے وہ ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آئے۔ جماعت اسلامی ہند ایسے ہی بندے تیار کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسا معاشرہ جماعت اسلامی بنانا چاہتی ہے جس میں سبھی لوگ نیکی کی طرف راغب ہوں۔ سکون، چین، بھائی چارہ، امر بالمعروف اس معاشرے میں عام ہو۔ اقامت دین کی آخری منزل ریاست کی تشکیل ہے۔ جس کے ذریعہ انسانوں کے درمیان عدل وانصاف ہو۔ جماعت نے اقامت دین جیسے نصب العین کو اختیار کیا ہے۔

اسی حوالے سے جماعت اسلامی ہند قرآن وسنت کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم آپ تمام کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ تمام جماعت اسلامی ہند سے وابستہ ہوں۔ ابتداء میں درس قرآن مولانا محمد مونس کرمانی صدر مجلس العلماء تحریک جماعت اسلامی ہند بیدر نے دیا۔ بعد ازاں شرکاء اجتماع کو سوالات کا موقع فراہم کیا گیا۔ جس کے تشفی بخش جوابات مولانا محمد مونس کرمانی اور دیگر نے دیے۔ برادر سراج الحسن نے نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ حج سے واپس تشریف لاچکے کارکن جماعت سمیع الزماں خان کی دعا پر اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ نظامت کا فریضہ حافظ سید عتیق اللہ سکریڑی نے انجام دیے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.