ETV Bharat / state

بنگلورو : زوماٹو ڈلیوری بوائے نے خاتون پر حملہ کیا - زوماٹو ڈلیوری بوائے

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں زوماٹو کے ڈلیوری بوائے پر کھانے کو دیر سے پہنچانے پر ہوئے بحث کے بعد ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے ٹوئیٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں خاتون زخمی حالت میں نظر آرہی ہیں۔

بنگلورو : زوماٹو ڈلیوری بوائے نے خاتون پر حملہ کیا

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:46 PM IST

ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ ہیتیشا چندرانی نے ٹوئیٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے الزام لگایا کہ 9 مارچ کو زوماٹو کے ڈلیوری ایگزیکوٹیو کے ساتھ کھانے کو دیر سے ڈلیور کرنے کی وجہ سے ہوئے بحث کے دوران ڈلیوری بوائے نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ انہیں مارا بھی۔

خاتون کے ذریعہ انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر شیئر کیے گئے اس چار منٹ کے ویڈیو میں چندرانی کے ناک سے خون بہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو میں چندرانی کہہ رہی ہیں کہ جب ان کی ڈلیوری ایگزیکوٹیو کے ساتھ کھانے کو دیر سے پہنچانے پر بحث ہوئی تو ڈلیوری بوائے نے ان پر حملہ کردیا۔

بنگلورو : زوماٹو ڈلیوری بوائے نے خاتون پر حملہ کیا

ہتیشا نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ناک پر کیے گئے اس حملہ سے ان کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آگیا ہے۔انسٹاگرام پر 34.6 ہزار فولورز والی چندرانی نے مزید الزام لگایا ہے کہ ڈلیوری ایگزیکٹو نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر 3.8 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔

چندرانی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 9 مارچ کو دن کے 3:30 بجے زوماٹو پر ایک کھانے کا آرڈر دیا تھا، جسے شام کے 4:30 بجے تک ڈلیور ہوجانا چاہیے تھا، لیکن جب انہیں وقت پر اپنا کھانا موصول نہیں ہوا تھا تب انہوں نے زوماٹو کسٹمر کئیر سے رابطہ کر آرڈر کو منسوخ کرنے یا پھر پیسے کو واپس ریفنڈ کرنے کو کہا تھا۔

ہتیشا کے مطابق جب ڈلیوری ایگزیکوٹیو کامراج ان کا آرڈر لے کر ان کے گھر کے پتے پر پہنچا تب انہوں نے اسے انتظار کرنے کو کہا کیونکہ وہ اس دوران زوماٹو کے کسٹمر کئیر سے بات کر رہی تھی، لیکن اسی دوران ڈلیوری ایگزیکوٹیو نے ان کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور بدسلوکی کی۔

چندرانی بتاتی ہیں کہ 'زوماٹو ڈلیوری بوائے بہت بدتمیز تھا۔میں عام طور پر ششی (اپنے پالتو کتے) کی وجہ سے دروازہ نہیں کھولتی ہوں، میں نے تھوڑا سا دروازہ کھولا اور میں نے جھانک کر اسے انتظار کرنے کو کہا کیونکہ میں اس وقت زوماٹو کسٹمر کئیر سے بات کر رہی تھی۔میں نے ان سے کہا کہ آپ یہ آرڈر واپس لے جاؤ، کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن انہوں نے اسے واپس لے جانے سے انکار کردیا اور مجھ پر چیخنا شروع کردیا۔مجھ سے کہنے لگا کہ کیا میں تمہارا نوکر ہوں؟ جو تم مجھے انتظار کرنے کو کہہ رہی ہو'۔

چندرانی نے مزید الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ ''انہیں اس سے خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے اپنا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے دروازہ کو زور سے دھکا دیا، اور میرے گھر میں داخل ہوگیا اور میرے منہ پر گھونسہ مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ "

وہیں سوشل میڈیا پر چندرانی کے ذریعہ شئیر کیے گئے اس ویڈیو کے جواب میں زوماٹو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پولیس تفتیش میں پورا تعاون دیں گے، ساتھ میں طبی امداد بھی مہیا کریں گے۔

زوماٹو کا اس معاملے پر جواب

زوماٹو نے ہتیشا کے ٹوئیٹ پر جواب لکھتے ہوئے کہا کہ 'ہم سے بات کرنےکےلیے شکریہ ہتیشا ،ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ ہمارے کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ہمارا مقامی نمائندہ طبی مدد کے ساتھ پولیس تفتیش میں بھی مدد کرنے کے لئے جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔ہم بتا نہیں سکتے کہ ہم کتنے شرمندہ ہیں، ہم معذرت خواہ ہیں۔یقین دلاتے ہیں کہ ہم مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔"

وہیں چندرانی نے بتایا کہ زوماٹو کے ایک ملازم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ضروری کارروائی کرنےکی یقین دہانی کی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ پولیس نے معاملہ درج کرلی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.