ETV Bharat / state

کرناٹک: وزیراعلی کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے انکار

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 7:09 AM IST

یدی یورپا نے افسران کو ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

yediyurappa
یدیورپا

کورونا کے کیسز میں اضافے کے درمیان کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ حکومت نے پیر کے روز سے اگلے 15 دنوں تک ریاست میں تمام مظاہروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حالانکہ انہوں نے فی الحال لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکان سے انکار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے اسکول اور کالج کو بھی بند کرنے سے انکار کیا ہے۔ یدی یورپا نے لوگوں سے ماسک پہننے اور معاشرتی دوری پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ یدی یورپا نے افسران کو ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلی نے پیر کے روز بنگلور شہر سمیت دیگر اضلاع میں کورونا وبا کے حالات کا معائنہ کیا۔ اس دوران ریاست کے اعلی افسران موجود رہے۔

یدی یورپا نے کہا کہ بنگلور میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ پریشان کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہر روز کورونا کے تقریبا 1377 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: راؤڈی ویرتا کے قتل کے بعد سندر نگر میں توڑ پھوڑ

انہوں نے اجلاس کے بعد میڈیا سے کہا کہ لوگ اگر کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ہدایات کی پاسداری نہیں کریں گے تو حالات کو قابو میں کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.