یادگیر کے ضلع ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی ماہ سے یہ شکایت آ رہی ہے کہ ضلع یادگیر میں وقف بورڈ کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ میں شامل مساجد کے ائمہ و مؤذنین کو وقف بورڈ کی جانب سے ماہانہ ملنے والی تنخواہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ سے آدھارکارڈ لنک نہ ہونے کی وجہ سے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آ رہے۔
ڈسٹرکٹ وقف آفیسر عبدالرب نے ضلع یادگیر کے وقف بورڈ میں شامل مساجد کے ائمہ و مؤذنین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو بینک میں جاکر آدھار کارڈ لنک کروائیں۔ تب ہی اکاؤنٹ میں وقف بورڈ سے ملنے والی رقم ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ اپنا بینک اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے لنک کروانے کے بعد اپنے بینک اکاؤنٹ پاس بک کی فوٹو کاپی ضلع وقف آفس میں جمع کروائیں۔