کورونا وائرس سے متاثر ہو کر پھر صحت یاب ہو کر بنگلور سے واپسی کے فوری بعد پہلی پریس کانفرنس منعقد کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی صحت سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بنگلور میں علاج مکمل کرکے کورنٹین کے 14 دن پورے کرنے کے بعد آپ لوگوں کے روبرو ہوا ہوں۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ ضلع یادگیر کو میڈیکل کالج منظور کیے جانے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
کئی سالوں سے یادگیر ضلع میں میڈیکل کالج کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ریلوے اور برج کا کچھ حصہ بہہ جانے سے یادگیر بنگلور روڈ متاثر ہوئی ہے۔
اس کا بہت جلد کام شروع کیا جائے گا، اس کے علاوہ گاندھی چوک سے اپنا میڈیکل تک ون وے روڈ کا کام بھی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی گاندھی چوک سے پٹیل واڑی جانے والی روڈ کا کام بھی بہت جلد شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کلیان کرناٹک کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو جو بجٹ دیا جاتا ہے، اس میں اضافے کے لیے ہم نے کرناٹک کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہےجس پر وزیر اعلیٰ کرناٹک نے ہمیں بھروسہ دلایا ہے کہ علاقے کلیان کرناٹک کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
حضرت سید چاند شاہ اسماعیل قادری کے لنگر کا اہتمام
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی یادگیر ڈاکٹر ویر بسونت ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔