ETV Bharat / state

یادگیر: مسجد رحمانیہ میں جلسہ میلادالنبیﷺ کا انعقاد - یادگیر کی خبریں

مولانا حافظ سید قاسم بخاری قادری گلبرگہ نے مہمان مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی ولادت کی خوشی باعث اجر و ثواب ہے۔

مسجد رحمانیہ میں جلسہ میلادالنبیﷺ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 5:19 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد رحمانیہ اسٹیشن روڈ یادگیر میں جلسہ میلاد النبیﷺ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ سید قاسم بخاری قادری گلبرگہ نے مہمان مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی ولادت کی خوشی باعث اجر و ثواب ہے۔

مسجد رحمانیہ میں جلسہ میلادالنبیﷺ کا انعقاد

ہر زمانے میں ہر دور میں ہر علاقے اور زمین کے ہر خطے میں حضور اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منائی گئی۔ منانے کے طریقے اور انداز الگ تھے مگر میلاد کا اہتمام ضرور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میلاد کا بھی اہتمام کریں اور سرکار کی سیرت بھی اپنائیں کیونکہ ساری انسانیت کے لیے حضور ﷺکی حیات طیبہ ایک بہترین نمونہ ہے۔

اللہ تعالی نے حضور کی ذات و صفات کو عظیم بے مثل و بے مثال بنایا ہے۔ میلاد پر خوشیوں کا اظہار فطری ہے۔ حضورﷺ کی آمد پر خدا کا بہت بڑا احسان ہے۔

اس موقع پر مولانا حافظ و قاری محمد صادق نقشبندی خطیب و امام مسجد چوک یادگیر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ اس جلسہ کی نظامت محمد عبد اللہ نقشبندی خطیب و امام مسجد رحمانیہ اسٹیشن روڈ یادگیر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: حضرت سید شاہ یعقوب بخاری قادریؒ کا 559واں سالانہ عرس

شفیع الدین بندہ نوازی نے بارگاہ رسالت مآبﷺمیں سلام پیش کیا۔ بعدازاں فاتحہ خوانی ہوئی اور حاضرین میں تبرکات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر انتظامی کمیٹی نے تمام مہمانوں کی گل پوشی و شال پوشی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.