کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ کے رکن اسمبلی شرن بسپا دشنا پور نے پردھان منتری آواس یوجنا اربن کے تحت تعمیر ہونے والے اپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا بخوبی جائزہ لیا۔
کرناٹک سلم ڈیولپمنٹ بورڈ کنسٹرکشن کی جانب سے غریب بے گھر افراد کو مکان تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سروے نمبر 299 میں یہ اپارٹمنٹ بنائے جا رہے ہیں۔
اپارٹمنٹ کا پہلا بلاک تیار ہونے پر رکن اسمبلی شرن بسپا دشنا پور نے آج دورہ کرتے ہوئے تعمیری کام کا جائزہ لیا۔ رکن اسمبلی کے ہمراہ محکمہ تعمیرات کے دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔