کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے گوگی گرام میں 29 مارچ کو ہوئے پنچایت انتخابات کے نتائج آج منظر عام پر آئے۔ 19 گرام پنچایت پر مشتمل گوگی میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔
19 گرام پنچایت کی سیٹوں میں 15 نشستوں پر کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ ایس ڈی پی آئی نے تین سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ وہیں، بی جے پی کے ایک امیدوار کو کامیابی ملی ہے۔ جبکہ جنتادل سکیولر کا کوئی بھی امید وار جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
پہلی بار گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے رہنما سید اسحاق خالد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی جانب سے سات امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ تین امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ اداکیا
وہیں، نومنتخب پردھان بندہ نواز نے عوام کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وہیں، ایک اور نومنتخب پردھان رفیق احمد نے کہا کہ میرے حلقے میں جو بھی کام ہو گا اسے پوری ایمانداری سے انجام دیا جائے گا۔
نومنتخب پردھان محمد اشرف نے کہا کہ پہلی دفعہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ حلقہ میں جو بھی کام ہوگا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔