کرناٹک حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے پریشان حال لوگوں کے لیے کووڈ خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس میں پہلا خصوصی پیکج بارہ سو پچاس کروڑ اور دوسرا خصوصی کووڈ پیکیج 500 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے جڑے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ان میں تعمیراتی لیبرز بھی شامل ہیں۔ لیکن ابھی تک لیبرز کو حکومت کی جانب سے ملنے والا کووڈ خصوصی پیکیج نہیں ملا۔
اس سلسلے میں آل انڈیا ٹریڈیونین سنٹر شاخ یادگیر نے تعمیراتی مزدوروں کی تائید میں ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک یادداشت پیش کی۔
ڈپٹی کمشنر کے توسط سے اس یادداشت میں ریاست کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے اپیل کی گئی ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تعمیراتی مزدوروں کو کووڈ خصوصی امداد جلد سے جلد دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:یادگیر: خودکشی مسائل کا حل نہیں: ضلع نگران وزیر
آل انڈیا ٹریڈ یونین سنٹر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر رام لنگپا نے نے ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ افراد کافی پریشان حال ہے۔
ایسے میں ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والی خصوصی امداد کافی اہمیت رکھتی ہے۔ اس لیے 'ہم ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ دیگر طبقوں کے ساتھ ساتھ تعمیری مزدور پیشہ افراد کو خصوصی امداد جلدازجلد فراہم کی جائے۔