ضلع یادگیر میں شدید بارش کے دوران دیوار گرنے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی۔جس کے بعد گرمٹکل کے رکن اسمبلی ناگن گوڈا نے ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر شیوانا کو 5 لاکھ روپئے کا چیک دیا۔
اس موقع پر شیوانا نے سرکاری امداد ملنے پر رکن اسمبلی گرمٹکل ناگن گوڈا کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ 19 جون کو ہوئی شدید بارش کی وجہ سے گرمٹکل تعلقہ کے دیہات کندکور میں دیوار گرنے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔