ETV Bharat / state

یادگیر: جشن علامہ اقبال کا انعقاد - یادگیر

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں انجمن ترقی اردو کی جانب سے ایک روزہ جشن علامہ اقبال کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی صدارت انجمن کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو، حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ نے مہمان مقرر کے طور پر شرکت کی۔

Yadgir: Celebration of Allama Iqbal
یادگیر: جشن علامہ اقبال کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 9:41 PM IST

مبین احمد زخم نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالسلیم تمکوی رکن جماعت اسلامی، لائق حسین بادل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال، قاضی محمد افضل الدین صدیقی صدر جماعت اہلسنت کرناٹک، محمد مصطفی دربان سابقہ چیئرمین ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی شاہ پور، محمد ظہیرالدین مدرس رکن امید ویلفیئر ٹرسٹ گرمٹکل، محمد الیاس پرویز ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر عظیم پریم جی فاؤنڈیشن یادگیر، محمد سعید صدر کرناٹک مسلم جماعت نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

یادگیر: جشن علامہ اقبال کا انعقاد

اس موقع پر پروفیسر عبد الحمید صدر شعبہ اردو حضرت خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ نے علامہ اقبال کی شخصیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا کلام انقلاب کی کیفیت برپا کرتا ہے۔ علامہ اقبال کا دور انگریزوں کی حکومت کا دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ علامہ اقبال کی نظر میں ایک روشنی کا نام ہے۔ علامہ اقبال کی فکر حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے نظریات سے جلا پاتی ہے۔ اقبال، حضرت ٹیپو سلطانؒ کی شجاعت سے اتنے متاثر تھے کہ آپ نے ٹیپو سلطان کی مزار کی زیارت بھی کی تھی۔

Yadgir: Celebration of Allama Iqbal
یادگیر: جشن علامہ اقبال کا انعقاد

پروفیسر عبد الحمید اکبر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے نظریات اسلامی تصور قوم میں بیداری سے متعلق علامہ اقبال کی سوچ اور فکر پر تفصیلی بیان دیا اس اجلاس کی کاروائی ساجد حیات نے چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.