ETV Bharat / state

Women's Day Celebration In Yadgir عورت وہ چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتا ہے - یوم خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب

یادگیر ضلع کی ڈپٹی کمشپنر سنیہل آر یوم خواتین کے موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی وہ چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتا ہے۔ لڑکی لعنت نہیں بلکہ خاندان کے لئے ایک نعمت ہے جہاں جاتی ہے وہاں روشنی پھیلاتی ہے۔

عورت وہ چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتاہے
عورت وہ چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتاہے
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 6:41 PM IST

یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں یوم خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہاکہ خواتین کو صرف ایک دن تک محدود کرنا اچھی بات نہیں ہے۔خواتین کی وجہ سے ہی معاشرہ روشن ہے کیونکہ وہ (خواتین) چراغ ہے جس سے گھر روشن ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ آڈیٹوریم میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، یوتھ امپاورمنٹ اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے منعقد خواتین کے عالمی دن کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے خواتین کی موجودہ صورتحال کو لے کر کئی اہم باتیں کہی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔اعلیٰ تعلیم کی بدولت سماج میں اعلیٰ مقام حاصل ہوسکتا ہے۔اس کے لئے تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت درجنوں اسکیمیں چلائی جا ریں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہاکہ بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے۔کیونکہ وہ مستقبل ہیں۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ویدامورتی نے کہا کہ اگر کوئی عورت آدھی رات کو سڑک پر بہادری سے چلتی ہے کیونکہ گاندھی جی نے خواتین کو بااختیار بنانے کو اہمیت دی تھی۔ عورت وہ چراغ ہے جو گھر کو روشن کرتا ہے۔ لڑکیاں ہی اپنے والدین کا خیال رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Awareness Programme in Yadgir یادگیر میں خواتین کیلئے صحت بیداری پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر زراعت، ادب، آرٹ، صحت، تعلیم، کھیل کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور آنگن واڑی کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر ضلع پنچایت پلاننگ ڈائرکٹر وینکٹیش ، محکمہ خواتین و اطفال کی بہبود کے ڈپٹی ڈائرکٹر رویندر ایس رتناکر، محکمہ ارتھ سائنسز کی سینئر ارتھ سائنٹسٹ ڈاکٹر پشپاوتی، صنعتی مرکز کی ڈپٹی ڈائرکٹر ریکھا ، ضلع آیوش محکمہ کی افسر ڈاکٹر وندنا ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر پریما چائلڈ پروٹیکشن آفیسر دشارتھ نائک، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر یالپا، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے سماجی کارکن اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.