ETV Bharat / state

کرناٹک: کابینہ میں توسیع کا جلد امکان

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بتایا کہ 'کابینہ میں توسیع کے متعلق شاید مجھے ایک بار پھر دہلی جانا ہوگا۔'

will soon constitute new cabinet
will soon constitute new cabinet
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:23 PM IST

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ 'انہیں کابینہ میں توسیع کے متعلق بی جے پی ہائی کمان کی جانب سے کوئی پیغام ملنے کا امکان ہے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے انہیں ایک بار پھر نئی دہلی روانہ ہونا ہوگا۔'

واضح رہے کہ بومئی دہلی کے دو روزہ دورے پر تھے جس کے دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، بی جے پی صدر نڈا، مرکزی وزراء، رکن پارلیمنٹ اور کرناٹک کے وزراء سے ملاقات کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کچھ اراکین اسمبلی نے جیسے رمیش جارکیہولی، ایم پی رینوکا چاریہ اور منیراتھنا نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ کابینہ کی تشکیل وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری پر چھوڑ دی گئی ہے۔

سینئر رہنما اور سابق وزیر وی سومنا نے کہا کہ 'بسواراج بومئی ان کے قریب ہیں۔ ان کے والد بھی وزیراعلیٰ تھے اور وہ اپنے کابینہ کے وزراء کا انتخاب بہتر کرسکتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: 'کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ کو دو جگہوں سے کیا جائے گا کنٹرول'

اپوزیشن رہنما سدارامیا اور جے ڈی ایس کے سربراہ کمار سوامی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 'جلد سے جلد کابینہ تشکیل دی جائے، کیونکہ اکیلے وزیر اعلیٰ ہی معاملات نہیں سنبھال سکتے۔'

واضح رہے کہ یدی یورپا کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر منتخب ہونے والے بومئی نے بدھ کو وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.