بنگلور: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو عوام نے نفرت کی سیاست کرنے پر ناراض ہوکر اکھاڑ پھینکا اور کانگریس کو اقتدار میں لایا تاکہ عوام کو سماجی انصاف دلایا جاسکے. کانگریس کو حکومت کی تشکیل کے تقریباً 7 ماہ گزرچکے ہیں، لیکن سماج دشمن عناصر کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس کے باوجود سدارامیا حکومت کی قیادت میں محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی ایسے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
اب حال ہی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے جڑے پربھاکر بھٹ نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف ایک شرمناک و نفرت انگیز بیان دیا جس کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئ آر تو درج کیا گیا لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی. اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن سیما کوثر نے بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینا ریاست اور ملک میں عام بات ہوگئی ہے لیکن افسوس کہ ایسے نفرت پھیلانے والوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے.
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ
سیما کوثر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی کے لیڑران و خاص طور پر اسمبلی و کونسل کے ارکان بھی اس نفرت انگیزی پر خاموش ہیں اور حد تو یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا جوکہ اکبر سماجی انصاف اور لاء اینڈ آرڈر کی دہائی دیتے رہتے ہیں آج وہ بھی خاموش ہیں۔ سیما نے بتایا کہ وہ نفرت انگیزی کے خلاف احتجاج کریں گی اور وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کلڑکہ پربھاکر نے اس پر درج کی گئی ایف آئ آر پر کاروائی سے روک کے لئے کرناٹک ہائ کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی اپیل کی گئی تھی تاہم عدالت نے اسے قبول کرلیا۔