ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 کرناٹک میں وزیر اعلی کون بنے گا؟ کانگریس میں ریس شروع - کانگریس پارٹی کا شاندار مظاہرہ

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ممکنہ نتائج کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کانگریس میں وزیر اعلی بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے فرزند یتیندرا نے اپنے والد کو بطور وزیر اعلی کے عہدے کے لیے دعویداری پیش کی ہے۔

وزیر اعلی کے امیدوار
وزیر اعلی کے امیدوار
author img

By

Published : May 13, 2023, 12:46 PM IST

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے رجحانات کے مطابق، یہ تقریباً یقینی ہے کہ کانگریس پارٹی کو اکثریت ملے گی۔ ایسے میں کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے دعویداروں میں مقابلہ آرائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بیٹے یتیندرا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں اپنے والد کا نام وزیر اعلیٰ کے طور پر پارٹی ہائی کمان سے سامنے پیش کیا ہے۔

کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر لیڈر سدارامیا کے بیٹے یتندرا نے کہا کہ میرے والد کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملنا چاہیے کیونکہ ان کی قیادت میں کانگریس اپنے بل بوتے اقتدار حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یتندرا نے کہا کہ ان کے والد سدارامیا کو ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانا ریاست کے مفاد میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے ہم سب کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، لیکن کرناٹک کے مفاد میں ان کے والد کو وزیر اعلیٰ بنایا جانا چاہیے۔

سدارامیا کے بیٹے نے واضح طور پر دعویٰ کیا کہ کانگریس کو حکومت بنانے کے لیے کسی پارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ کانگریس پارٹی کرناٹک انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے والی ہے اور ان کی پارٹی کو واضح اکثریت ملے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد سدارامیا اس اسمبلی انتخاب میں ورنا سیٹ سے بھاری فرق سے جیتنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فرزند کی حیثیت سے وہ یہ چاہیں گے کہ ان کے والد وزیر اعلیٰ بنیں، ان کے والد کا وزیر اعلیٰ بننا ریاست کے مفاد میں ہے۔ جب ان کا سابقہ ​​دور دیکھا جاتا ہے تو لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں اور امن و امان کو یاد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Hasnain Masoodi On Various Issues اگر ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوئے تو ملکی سیاست تبدیل ہوگی، حسنین مسعودی

آپ کو بتاتے چلیں کہ انتخابی رجحانات میں کانگریس پارٹی تقریباً 120 سیٹوں پر آگے ہے اور اگر یہ رجحانات نتائج میں بدل جاتے ہیں تو کانگریس اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست میں اکثریت کے لیے 113 سیٹوں کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.