بنگلور: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن(PIL) دائر کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ Welfare Party on Political Prisoners
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ ملک بھر کی مختلف جیلوں میں ایک بڑی تعداد میں سیاسی قیدی ہیں، جن میں سماجی و سیاسی کارکنان، کسان، مسلم نوجوان و اسی طرح کئی افراد کو حکومتوں کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی وجہ سے جیلوں میں ٹھونسا گیا ہے جو کہ کئی سالوں سے جیلوں میں بند ہیں.
یہ بھی پڑھیں:All India Jamiat Quresh Urges Govt جمعیت القریش کا ریاست کے تمام ضلع میں مذبح خانہ قائم کرنے کامطالبہ
ایڈووکیٹ طاہر حسین نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ایک اگنیچر کیمپین کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جسے وہ صدر جمہوریہ و ہیومن رائٹس کمیشن کو روانہ کیا جاییگا اس مطالبہ کے ساتھ کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی جائے.