ETV Bharat / state

گلبرگہ: مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا احتجاجی مظاہرہ - Welfare Party of India

گلبرگہ میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کسان اور مزدور سے متعلق قوانین کو نافذ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Welfare Party of India protests against central and state government
گلبرگہ: مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف ویلفئر پارٹی آف انڈیا کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 8:57 PM IST

گلبرگہ شہر میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے جانب سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے بنائے گئے مخالف کسان و مزدور قوانین کے خلاف جگت سرکل پر ایک روزہ احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔

گلبرگہ: مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف ویلفئر پارٹی آف انڈیا کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کہاکہ بی جے پی حکومت من مانی کر رہی ہے۔ گذشتہ 56 دنوں سے ملک کے کسان احتجاج کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت اپنی ضد پر اٹل ہے۔ کسانوں کے مسائل حل کر نے کے بجائے انہیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ احتجاج کو ختم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران کئی کسان ہلاک ہوچکے ہیں لیکن زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت کسان کو اپنا غلام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کرناٹک میں لینڈ ریفام ایکٹ اور انسداد گئوکشی قانون کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے قوانین کے ذریعہ کسان، مسلمان اور دلتوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.