وومینز ونگ کی کرناٹک کی صدر کے طور پر شیموگہ ضلع سے تعلق رکھنے والی وجیعہ نشاط کو منتخب کیا گیا۔ساتھ میں ایڈووکیٹ گیتا کو نائب صدر اور بنگلورو سے تعلق رکھنے والی طلعت یاسمین بطور ریاستی جنرل سکریٹری منتخب ہوئی ہیں۔
اس موقع پر ویلفیئر پارٹی کی قومی جنرل سیکرٹری شیما محسن نے ریاست کرناٹک کے نو منتخب آفس بئیررز کو پارٹی کے جھنڈے دےکر ذمہ داری سونپی۔
اس موقع پر پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری انجنیئر حبیب اللہ خان نے کہا کہ خواتین ہماری کل آبادی کا آدھا حصہ ہے اور انہیں بھی چاہیے ملک کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں۔
اس موقع پر نو منتخب کرناٹک کی صدر وجیحہ نشاط نے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی کی وومینز ونگ کا اولین اجینڈا خواتین میں سیاسی طور پر بیداری لانا اور انہیں ہر اعتبار سے مستحکم کرنا ہے۔
اس موقع پر نومنتخب کرناٹک ریاستی جنرل سیکرٹری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ خواتین پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور انکے تحفظ و بہبودی کا کام کریں گی۔
معروف کنڈا صحافی و سماجی کارکن وجےلکشمی نے پروگرام میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی اور انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کی سیاست میں حصہ داری پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کا سیاسی اعتبار سے بیداری لانا ضروری ہے کیونکہ وہ اپنے حقوق کے لئے منظم طور پر جدوجہد کر سکتی ہیں اور اپنی بات رکھ سکتی ہیں۔
ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے جنرل سیکرٹری انجنیئر حبیب اللہ خان کہتے ہیں کہ خواتین میں سیاسی بیداری وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے پیش نظر پارٹی نے فیصلہ لیا کہ وومینز ونگ کو ریاستی سطح پر شروع کیا جائے گا