ETV Bharat / state

بچوں کے وزن میں کمی ایک عام شکایت

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:53 PM IST

آج کل چھوٹے بچوں میں وزن کا کم ہونا ایک عام شکایت دیکھی جا رہی ہے جس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ اس پر ڈاکٹر سہیل حسین سے خصوصی بات کی گئی۔

Weight Loss in Children Can Be a Danger Signal
بچوں کے وزن میں کمی ایک عام شکایت

کرناٹک میں ضلع بیدر کے ڈاکٹر سہیل حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد کم از کم 6 ماہ تک ماں کا دودھ ہی پلانا چاہئے لیکن آج کل خواتین بچوں کو دودھ پلانے سے پرہیز کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے بچوں کو دودھ نہیں پلارہی ہیں۔ بعض خواتین کا ماننا ہے کہ بچوں کو اپنا دودھ پلانے سے انہیں کمزوری ہوسکتی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔

بچوں کے وزن میں کمی ایک عام شکایت

انہوں نے کہا کہ اگر ماں کا دودھ نہیں پلایا گیا تو بچہ کمزور ہوجاتا ہے جبکہ دودھ پلانے والی خاتون کمزور نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر سہیل حسین نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بچہ کمزور ہوجاتا ہے اور اس کا وزن کم ہوجاتا ہے۔ چھوٹے بچوں کی سب سے اہم غذا ماں کا دودھ ہی ہوتا ہے اور جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ صحتمند رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزن کم ہونے کی وجہ سے بچے بار بار بیمار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں وقت پر ٹیکے بھی نہیں دئے جاسکتے۔

ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ بچوں کو دانت نکلتے وقت خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.