چیف منسٹر بسواراج بومائی کہ صدارت میں منعقد آج ایک میٹنگ میں ریاست بھر میں نافذ ویک اینڈ کرفیو کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کرناٹک نے بی جے پی رہنماؤں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے تاہم ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ رہے Night curfew continues in Karnataka گا۔
یہ فیصلہ سی ایم بومائی نے ریاست میں کووڈ کی صورتحال پر اعلیٰ حکام، وزراء اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد لیا۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونیو منسٹر آر اشوک نے کہا "ہفتہ وار کرفیو کو فوری طور پر ہٹا دیا Weekend Curfew Ends in Karnataka گیا ہے۔ اگر کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ویک اینڈ کرفیو دوبارہ واپس لایا جائیگا۔" تاہم بنگلورو سمیت ریاست بھر میں رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ بی جے پی کے متعدد رہنماؤں نے ریاست میں ہفتے کے آخر میں لگائے جانے والے ویک اینڈ کرفیو کی مخالفت کی تھی۔