ETV Bharat / state

جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا: ڈاکٹر قاسم رسول الیاس - ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر و جماعت اسلامی ہند کے سینیئر رکن ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ملک کی پیچیدہ اور سنگین صورتحال پر بنگلور دورے کے دوران پریس کانفرنس منعقد کر کے بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔

ڈاکٹر قسم رسول الیاس
ڈاکٹر قسم رسول الیاس
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 1:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر الیاس نے بتایا کہ 'مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور عوام مخالف پالیساں بنا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کی جمہوری اقدار کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے'۔

ڈاکٹر قسم رسول الیاس

اس معاملے پر کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عالمی سطح پر اٹھی آوازیں اور خاص طور پر شاہین باغ کی تحریک کی قیادت کرنے والے سماجی و سیاسی کارکنان کو چند ماہ قبل پیش آئے دہلی تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات کے عائد کیے جانے کے متعلق کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیادتی ہے اور حکومت کے بارے میں اختلافی رائے رکھنے والوں کے لیے انتباہ ہے۔

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے مزید بتایا کہ ملک کے پیچیدہ حالات میں یہ اشد ضروری ہے کہ نہ صرف سیکولر پارٹیاں بلکہ عوام بھی اٹھ کھڑی ہوں اور ملک کے دستوری اقدار کا تحفظ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.