ETV Bharat / state

Bahmani Foundation Day ہم اپنی تاریخ نئی نسل تک پہنچانے میں ناکام - bahmani foundation day in karnataka

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں سینیئر صحافی نے کہا کہ اکثر ہم یہ شکایت کرتے ہیں کہ حکومتیں ہماری تاریخ کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حقیقت میں ہم اپنی تاریخ کو مٹانے کے خود ذمہ دار ہیں، ہم اپنی تاریخ کو نئی نسل تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔ Bahmani Foundation Day

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 11:54 AM IST

Updated : Aug 3, 2023, 2:35 PM IST

ہم اپنی تاریخ نئی نسل تک پہنچانے میں ناکام

بیدر: تین اگست کو بہمنی فاؤنڈیشن ڈے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بہمنی فاؤنڈیشن ڈے نہیں منایا جا رہا ہے اس کے کیا وجوہات ہیں۔ بہمنی سلطنت کا دور کتنا رہا اس کی کیا خصوصیات رہی اور بہمنی سلطنت کے زوال کے کیا اسباب رہے۔ اسی معاملے میں کرناٹک کے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1347 کو دکن کی پہلی مسلم سلطنت بہمنی سلطنت کا قیام عمل میں آیا اور تین اگست کو بہمنی سلطنت کا فاؤنڈیشن ڈے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم مسلم حکمرانوں اور مسلم سلطنتوں کی تاریخ کو بھول گئے ہیں۔

عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ بہمنی سلطنت بیدر، گلبرگہ اور یادگیر میں اس کا صدر مقام رہا لیکن بہمنی سلطنت کے فاؤنڈیشن ڈے کے طور پر ان مقامات پر کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا جاتا ہے اس علاقے کو پہلے حیدرآباد کرناٹک علاقہ کہا جاتا تھا جس کو اب کلیان کرناٹک کا نام دیا گیا ہے۔ کلیان کرناٹکا ڈے، بیدراتسو، گلبرگہ اتسو کے طور پر مناتے ہیں لیکن بہمنی سلطنت کے قیام کا دن نہیں مناتے۔

تین اگست کو بیہمنی فاؤنڈیشن ڈے کے طور پر نہ منانے کے وجوہات پر انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلم عوامی منتخب سیاسی نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث آج یہ حالات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ہم یہ شکایت کرتے ہیں کہ حکومتیں ہماری تاریخ کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حقیقت میں ہم اپنی تاریخ کو مٹانے کے خود ذمہ دار ہیں، ہم اپنی تاریخ کو نئی نسل تک پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلبرگہ: بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس منایا گیا

بہمنی سلطنت کے دور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ دور 170 سالہ دور رہا، اس دور میں فن تعمیر آرٹ کلچر فن و ادب کے ساتھ ساتھ تعلیم پر زیادہ زور دیا گیا۔ بیدر اور گلبرگہ میں تعلیم کی فروغ کے لیے بہت سی نمایاں کارکردگی بہمنی دور کی رہی ہے۔ عزیز اللہ سرمست نے مزید بتایا کہ تین اگست کو بہمنی فاؤنڈیشن ڈے کے طور پر منایا جانا چاہیے، اسکول کالج اور یونیورسٹیز میں تحریری و تقریری مقابلہ جات ہونے چاہیے، مشاعرے اور ادبی سیمینار بھی رکھا جانا چاہیے تاکہ نئی نسل بہمنی دور اور اس کی کارکردگی سے پوری طرح واقف ہو۔

Last Updated : Aug 3, 2023, 2:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.