میسور: کرناٹک کے شہر میسور میں راہل گاندھی نے کہا کہ یہ لڑائی ایک ایسے نظریے کے خلاف ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں گزشتہ آٹھ سالوں سے ہماری محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو زک پہنچائی گئی ہے اور جس میں عدم مساوات اور تفرقہ پسندی سوچ کا غلبہ ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی کی 153ویں یوم پیدائش پر، ہم بھارت کے عظیم شخصیت کو یاد کرتے ہیں اور اپنی حقیقی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہماری یاد اس حقیقت سے اور بھی زیادہ اہم ہوجاتی ہے کہ آج ہماری بھارت جوڑو یاترا کا 25 واں دن ہے، ایک ایسی پیدل یاترا جس میں ہم مہاتما گاندھی کے بتائے ہوئے عدم تشدد، اتحاد، مساوات اور انصاف کے راستے پر چل رہے ہیں۔ We are fighting Gandhijis battle against divisive ideology
راہل گاندھی نے کہا کہ جس طرح گاندھی جی نے برطانوی حکومت کے خلاف جنگ لڑی تھی، آج ہم اسی نظریے کے ساتھ لڑ رہے ہیں جس نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔ اسی نظریے نے گزشتہ آٹھ سال میں عدم مساوات، تقسیم اور محنت سے حاصل کی گئی آزادی کو ختم کر دیا ہے۔
راہل گاندھی نے یہ بات میسور کے قریب بدن والوولیج انڈسٹری سینٹر میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں گاندھی جی نے 1927 میں دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : BJP files complaint against Rahul راہل اور دیگر کے خلاف جنگل کے قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت درج
یواین آئی