ETV Bharat / state

'مزدوروں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کی جائے' - کورونا وائرس (کووڈ۔19)

گلبرگہ میں منظم اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کوتنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

wages should not be cut
'مزدوروں کی تنخواہیں میں کٹوتی نہ کی جائے'
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:19 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور لاک ڈوان کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے پورے ملک میں مزدور طبقہ پریشان ہے۔ کئی مزدورں کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا، اسی طرح کئی مزدوروں کی تنخواہیں زیر التوا ہیں۔

ویڈیو

اسی ضمن میں ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سنٹر آف انڈیا ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو) کی جانب سے گلبرگہ کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

سی آئی ٹی یو کے سکریٹری شوانند نے کہا ہے کہ 'ملک میں پھیلی ہوئی کورونا وبا اور لاک ڈاون کے دوران منظم اور غیر منظم شعبہ کے مزدوروں کو مکمل تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں، جس سے کئی مزدوروں کی زندگی مشکل میں گزر رہی ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'مزدوروں کے جانب سے احتجاج کرنے کے باوجود بھی ریاستی اور مرکزی حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے'۔

سنٹر آف انڈیا ٹریڈ یونین (سی آئی ٹی یو) نے آسام اور تمل ناڈو ریاستوں کی حکومت کی طرح کرناٹک میں بھی مزدوروں کے موافق قانون سازی کرتے ہوئے مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور مزدوروں کو کم از کم 21 ہزار ماہانہ اجرات دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران ریاستی اور مرکزی حکومت کومیمورنڈم پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.