وزیر داخلہ نے کہا کہ ،'کچھ غدار لوگ جو پڑوس ریاست کیرل سے ہیں نے تشدد برپا کیا'۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے یہ عناصر تشدد کا منصوبہ بنارہے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج سی اےاے کو نہیں سمجھنے اور غلط فہمی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
بسواراج نے کہا کہ احتجاج کے دوران کچھ لوگ پولیس اسٹییشن کو جلانے جارہے تھے تب پولیس نے ان پر فائرنگ کی۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعرات کے روز منگلورو میں ہوئے مظاہروں میں دو احتجاجی ہلاک ہوگئے۔