یہ ریلی سبھاش چوک سے ڈپٹی کمشنر آفس تک نکالی گئی۔
اس موقع پر ویر سیوا سماج یوتھ کمیٹی کے صدر اویناش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باگلکوٹ میں بسویشور کی مورتی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس نقصان کے معاوضہ کے لیے ایک ممیورنڈم ڈپٹی کمنشر کو پیش کیا گیا ہے۔
اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قصوروار ں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔
اندو دھر نائب صدر ویر سیوا سماج نے کہا کہ بسویشور کی مورتی کو جن لوگوں نے توڑنے کی کوشش کی ہے ،ان پر قانونی کاروائی ہونی چاہئے۔
سداپا صدر کرناٹک ساہتیہ پریشد نے کہا کہ جو لوگ بھی اس طرح کی حرکت کر رہے ہیں ان کو سزا ملنی چاہئے۔
مزید پڑھیں:'مولانا آزاد نے ہی جدید بھارت میں نئے نظام تعلیم کی بنیاد رکھی'
اسی لیے انہوں نے ڈپٹی کمشنر یادگیر کی توسط سے ایک میمورنڈم وزیرآعلی کرناٹک یدی یورپا کو بھیجا گیا ہے۔
اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بسویشور کی مورتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کر مورتی کو دوبارہ نصب کیا جائے۔