بنگلورو: انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کئی تنظیموں نے آج بنگلور شہر کے ٹاؤن ہال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری اور گجرات اے ٹی ایس کی کارروائی کی مذمت کی۔ Protest In Bengaluru
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مظاہرین کی طرف سے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ وہیں مظاہرین نے تیستا سیتلواڑ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم مودی کو گجرات فسادات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے کلین چٹ کے بعد انہوں نے گندی سیاست شروع کر دی ہے۔ انہوں نے تیستا کو مقدمے کے نام پر اور جھوٹے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔ یہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاناشاہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ لگاتار جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا ہے جس کے بعد ان کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا۔ تیستا نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 62 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مجرمانہ الزامات کی درخواست کی تھی۔تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ تیستا کی تنظیم کا انتظام کانگریس، پی ایم مودی کو بدنام کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تیستا کا تذکرہ کیا کیونکہ سُپریم کورٹ کے ایک تبصرہ میں ان کا نام 24 جون کو سماعت کے دوران لیا گیا تھا۔