ETV Bharat / state

یادگیر: ویکسین بیداری مہم کا آغاز - اردو نیوز یادگیر

کورونا کی وبا سے محفوظ رہنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ویکسین دی جارہی ہے، جس کے تحت شہر میں کئی ویکسین سینٹر لگائے گئے ہیں۔ کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بیڑی ورکرز نے ہسپتال میں ویکسین بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔

vaccination drive in yadgir karnataka
ویکسین بیداری مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:34 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں ڈسٹرکٹ سیشن جج سدھارتھ نے آٹو رکشا کے ذریعے ویکسین بیداری مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لگانا نہایت ضروری ہے۔ لوگوں میں ویکسینیشن کو لے کر زیادہ معلومات نہیں ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے خصوصی بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اس وبا سے بچنے کے لیے ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بتائے گئے اقدامات پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ گھر کے تمام احباب جو 18 سال سے زائد عمر کے ہیں وہ تمام لوگ ویکسین ضرور لیں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک لگا کر نکلے سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:

آئی سی ایم آر اس ماہ چوتھا سیرو سروے شروع کرے گا

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ماسک لگانے کی بار بار تاکید کی جارہی ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.