ETV Bharat / state

Vaccination Camp For Azmeen بیدر میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ

author img

By

Published : May 22, 2023, 2:28 PM IST

ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد کے احاطے میں محکمۂ صحت کی جانب سے عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں عازمین حج نے شرکت کی۔

بیدر میں عازمین حج کے لئے  ویکسینیشن کیمپ
بیدر میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ
بیدر میں عازمین حج کے لئے ویکسینیشن کیمپ

بیدر: ملک کی بیشتر ریاستوں میں سفر بیت اللہ کے لیے پروازیں شروع ہو چکی ہے۔ اسی درمیان مختلف ریاستوں میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کے اہتمام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی درمیان ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد کے احاطے میں محکمۂ صحت کی جانب سے عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں عازمین حج نے شرکت کی۔ اس موقع پر اولڈ سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد سہیل نے بتایا کہ عازمین حج کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع بیدر اور اس کے اطراف سے سفر بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے عازمین حج نے ویکسییشن لگوائے۔ اس کیمپ کے دوران عازمین حج کی طبی جانچ بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کی میڈیکل جانچ کی گئی اور اس کے بعد انہیں ویکسینیشن دی گئی۔ کسی بھی عازمین حج کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسینیشن کیمپ میں محکمۂ صحت کے اعلی ذمہ داران کے علاوہ سو بستروں والا قدیم سرکاری اسپتال کے تمام عملہ نے بہتر انتظامات کیے جس کے لیے میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Islamic Education 'دینی و عصری تعلیم دونوں ہی ضروری'

اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ شہر کے جامع مسجد کے احاطے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایت اور خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے زیر نگرانی اس سال 2023 کو حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے ایک روزہ ویکسینیشن اور ڈراپ ڈالنے کے لیے ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح ضلع بیدر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی نے افتتاح کیا۔ انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے ہم اپنی طرف سے عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رپے ہیں ۔سفر بیت اللہ کے لیے روانگی سے قبل تمام طبی جانچ کو ممکن بنانا ہی ہمارا پہلا مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.