کرناٹک کےگلبرگہ شہر میں واقع مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کا 618 واں عرس شریف ہرسال ذی قعدہ 15،16،17 کو منا یا جاتا ہے۔پچھلے دوسال سے ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں پر عرس شریف کو محدود پیمانے پر منایا گیا تھا۔ امسال 618 واں عرس کو بڑے پیمانے عوامی سطح پر منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہاں پر جلوس صندل اور چراغ روشن کی تقریب عمل میں آئی۔ Khawaja Banda Nawaz Gesudaraz Urs Held in Gulbarga
ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد بلا مذہب عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز میں حاضری دیتے ہوئے دیکھی جارہی ہے۔ یہاں پر زائرین کوعرس شریف میں شرکت کے لئے عقیدت مندوں کو بس اور ٹرینوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کے وجہ پچھلے دو سال سے عرس شریف میں عام لوگوں کو شرکت کر نے موقع نہیں دیا گیا تھا۔ اس سال حالات کو دیکھتے ہوئے عرس میں عام زائرین کو شرکت کاموقع دیا گیا ہے۔ جس سے زائرین میں خوشی دیکھی گئی۔