ETV Bharat / state

Urs Qadeer in Bidar بیدر میں تقاریب عرس قدیر کا تیس جولائی سے آغاز - Urs Qadeer in Bidar

بیدر میں عرس قدیر کی تقریبات 30 جولائی سے شروع ہو رہی ہیں۔ 11 محرم الحرام اتوار کے روز بعد نماز مغرب ختم القرآن ہوگا اور بعد نماز عشاء صندل مبارک کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ Urs Qadeer Celebrations in Bidar

بیدر میں تقاریب عرس قدیر کا تیس جولائی سے آغاز

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 4:42 PM IST

بیدر: آستانه قدیری بلکا شریف واڑی ضلع گلبرگہ کی جانب سے جاری کردہ نظام العمل کے مطابق تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیر بلکا شریف واڑی جنکشن ضلع گلبرگہ کی تقاریب عرس شریف کا آغاز ہوگا۔ 30 جولائی 2023 مطابق 11 محرم الحرام بروز اتوار بعد نماز مغرب ختم القرآن ہوگا اور بعد نماز عشاء حضرت قدیر کی والد و ماجد و حضرت سیدہ آمنہ بی بی یمینی صاحبہ کے صندل مبارک کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ بعد صندل صلٰوۃ وسلام پیش کیا جائے گا۔ فاتحہ گزاری جائے گی اور دعائے خیر طلب کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بعد ازاں محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ 31 جولائی کو بعد نماز ظہر جلسہ قرات ومحفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ بعد نماز عصر کو خانقاہ قدیریہ حیدر آباد سے جلوس صندل مبارک نکلے گا اور بذریعہ عرس شریف قدیری خصوصی ٹرین نام پلی اسٹیشن سے صبح 8:30 بجے روانہ ہوگی۔ بعد نماز عصر آستانہ قدیری بلکہ شریف میں ختم القران ہوگا اور جلسہ قومی یکجہتی پیام محبت کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد نعتیہ و منقبتی مشاعرہ غیر طرحی منعقد کیا جائے گا اور بعد ازاں محفل سماع ہوگی۔ 13 محرم مطابق یکم اگست 2023 بروز منگل دوپہر 1:30 بجے عرس قدیر اسپیشل ٹرین کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیشن واڑی جنکشن پر محفل سماع منعقد ہوگی اور بعد محفل سماع اسٹیشن واڑی جنکشن سے جلوس صندل مبارک بعد نماز ظہر روانہ ہوگا۔

بعد نماز عشاء آستانہ قدیر میں جلسہ عظمت اولیاء منعقد کیا جائے گا جس سے ملک کے ممتاز علما کرام خطاب فرمائیں گے۔ 2 اگست بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر جانشین حضرت قدیری کے دست مبارک سے صندل مالی کے فرائض انجام دیے جائیں گے۔ دوپہر 2 بجے تعلیمات اولیاء پر ایک سیمنار منعقد ہوگا۔ اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ بروز جمعرات صبح 7:30 بجے خدمت زیارت ہوگی۔ دو پیر محفل نعت و منقبت کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور بعد نماز عشاء محفل قل ہوگی۔ بعد از سلام فاتح گزاری جائے گی اور تبرکات تقسیم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.