ETV Bharat / state

URS Mubarak Held in Yadgir حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پرعرس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 3:39 PM IST

ضلع یادگیرمیں واقع حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر آج بروز ہفتہ سالانہ عرس کا اہتمام ہو رہا ہے۔ عرس مبارکب میں کرناٹک اور تلنگانہ سے سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ سالانہ عرس 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ URS Mubarak Held In Yadgir In karnataka

اولیاء کے آستانے قلبی سکون کا مرکز
اولیاء کے آستانے قلبی سکون کا مرکز

اولیاء کے آستانے قلبی سکون کا مرکز

یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر آج بروز ہفتہ سالانہ عرس شریف کا اہتمام ہو رہا ہے۔ عرس مبارکب میں کرناٹک اور تلنگانہ سے سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ سالانہ عرس 27 مارچ تک جاری رہے گا۔ اولیاء کرام کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و امان، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ اولیاء اکرام کے آستانوں سے قلبی سکون ملتا ہے۔ اسی لیے بلا مذہب و ملت لاکھوں عقیدت مند دلی سکون کی خاطر ان آستانوں پر حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مشہور و معروف آستانہ حضرت متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کا معاملہ ہے جو کرناٹک اور تلنگانہ کے سرحدی علاقہ گرمٹکل تعلقہ ضلع یادگیر میں واقع ہے۔ حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف 6 شعبان المعظم سے نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ عبداللہ بن سعد خادم درگاہ نے چار سو پچاس سالہ قدیم آستانہ حضرت سید شاہ متوالےحسینی علیہ الرحمہ رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس شریف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 شعبان بمطابق 25 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء صندل شریف جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو جامع مسجد گڑھی سے ہوتا ہوا ملن چوک، مٹی باؤلی، چوک مسجد نا نا پور سے ہوتا ہوا رات دیر گئے درگاہ حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمۃ اللہ علیہ پر پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Open School Serving Society جمعیت اوپن اسکول دینی مدارس و معاشرے کی خدمت میں متحرک

انہوں نے کہاکہ 26 فروری بروز اتوار محفل چراغاں اور بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ پر سلسلہ مرزائیہ چشتیہ کی جانب سے طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد نماز عشاء حفل سماع منعقد ہوگی۔اس میں مشہور و معروف قوال شجاعت نیازی اپنا کلام پیش کریں گے۔ 27 فروری بروز پیر بعد نماز فجر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد تمام زائرین کیلئے لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد نماز ظہر جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا جس میں مقامی علمائے کرام خطاب فرمائیں گے۔مدرسہ باب العلوم تحفظ القرآن کے طلباء نعت خوانی پیش کریں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.