بیدر: بیدر شہر کے معروف استاد حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی کا 586 واں سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9ربیع الثانی بمطابق 25 اکتوبر 2023 بروز چار شنبہ حسب روایت بعد نماز عصر خانقاہ سے صندل مبارک نکالا جائے گا اور بعد نماز مغرب رسم صندل مالی انجام دی جایے گی۔ بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوگا، جس میں مقامی علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔
اسی جلسے میں حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی المعروف عارف بابا سجادہ نشین وہ متولی کی مرتب کردہ کتاب "تذکرہ مبارک "کی رسم اجرا انجام پائے گی۔ 26 اکتوبر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک خانقاہ میں مرد و خواتین کے لیے آثار مبارک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ ہر سال حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خانقاہ میں خواتین و مرد احباب کے لیے آثار مبارک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروائی جاتی ہے۔ اس خصوصی موقع پر حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنید البغدادی المعروف عارف بابا متولی و سجادہ نشین نے سالانہ عرس شریف کی تمام تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بیدر میں تقاریب عرس قدیر کا تیس جولائی سے آغاز
شاہ زین الدین کنج نشین جنیدی بغدادیؒ کا سالانہ عرس
اس سے قبل آستانه قدیری بلکا شریف واڑی ضلع گلبرگہ کی جانب سے جاری کردہ نظام العمل کے مطابق تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیر بلکا شریف واڑی جنکشن ضلع گلبرگہ کی تقاریب عرس شریف کا آغاز ہوا تھا۔ 30 جولائی 2023 مطابق 11 محرم الحرام بروز اتوار بعد نماز مغرب ختم القرآن ہوگا اور بعد نماز عشاء حضرت قدیر کی والد و ماجد و حضرت سیدہ آمنہ بی بی یمینی صاحبہ کے صندل مبارک کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بعد صندل صلٰوۃ وسلام پیش کیا گیا۔