ETV Bharat / state

'ارود زبان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ متعارف کرانا چاہئے' - اردو اخبارات اور اردو چینل والے بھی اردو کی کتابوں کو پڑھیں

مشہور و معروف شاعر و ادیب یوسف رحیم نے کہا کہ اس جدید دور میں ہم جو موبائل استعمال کر رہے ہیں اس میں اکثر احباب رومن اردو کا استعمال کر رہے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہیے اردو کی فروغ کے لیے اردو زبان میں ہی لکھنا پڑھنا چاہیے۔

مشہور و معروف شاعر و ادیب یوسف رحیم
مشہور و معروف شاعر و ادیب یوسف رحیم
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:10 PM IST

ریاست کرناٹک کے مشہور و معروف شاعر و ادیب یوسف رحیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر کو یوم اردو کے موقع پر ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اردو زبان کو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں میں متعارف کرائیں اور ان سے سوال کریں کہ آپ کون سی اردو کی کتاب پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اردو اخبارات اور اردو چینل والے بھی اردو کی کتابوں کو پڑھتے ہوئے نوجوانوں کی تصاویر اور ویڈیوز کی اہمیت کو بتاتے ہوئے نشر کریں۔

اس کے علاوہ مشاعروں کی افسانوں کی محفل کے علاوہ تنقیدی محفلوں کا انعقاد بھی ہونا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان کو فروغ دیا جائے۔

مشہور و معروف شاعر و ادیب یوسف رحیم

یوسف رحیم نے اہل خیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو اخبارات اور اردو چینلز کو اشتہار دیں اور اپنی مادری زبان کو ترقی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اردو اخبارات کے قاری اور جو لوگ برسوں تک اردو اخبارات کے قاری تھے ان کو بھی اس میں شامل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں ہم جو موبائل استعمال کر رہے ہیں اس میں اکثر احباب رومن اردو کا استعمال کر رہے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہیے اردو کی فروغ کے لیے اردو زبان میں ہی بات چیت، بول چال اردو میں لکھنا پڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو برادران وطن تک پہنچائیں اور اردو صحافت سے اپیل ہے کہ وہ برادران وطن کی خبروں کو تصاویر کے ساتھ شائع کریں تاکہ وہ بھی اردو اخبارات اور اردو چینلز کے ذریعے اردو زبان کی لطافت اور اس کی اہمیت سے واقفیت حاصل کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.