ETV Bharat / state

Uniform Civil Code 'یکساں سول کوڈ اسلام کے بنیادی قوانین پر پابندی کی سازش' - muslim personal law board on uniform civil code

لاء کمیشن کی جانب سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ پر عوام، مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں، تنظیموں سے رائے طلب کی گئی ہے جس کے بعد یکساں سول کوڈ پر مختلف رد عمل سامنے آرہا ہے۔ Uniform Civil Code

یکساں سول کوڈ
یکساں سول کوڈ
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 5:24 PM IST

بیدر: مرکز میں برسر اقتدار پارٹی کے تحت کام کرنے والی فسطائی طاقتیں مذہب اسلام اور مسلمانوں پر آئے دن مختلف بہانوں سے حملہ کرنے اور انہیں آزمائش میں مبتلا کرنے میں مصروف عمل ہیں، وہ اس بات سے قطعی واقف نہیں ہیں کہ زمین پر امن وامان قائم ہے تو وہ مذہب اسلام سے ہے، اسلام سے نفرت امن اور انسانیت سے نفرت کے مترادف ہے، جب کہ ان طاقتوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا، ملک میں عام انتخابات سے پہلے انسانوں میں نفرت پھیلانے کے منصوبے پر عمل کی تیاری میں ہے، یہ بات محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر نے کہی۔

انھوں نے مزید کہاکہ یکساں سیول کوڈ کے اعلان پر ملک کی مختلف ریاستوں کی اقلیتیں، قبائلی طبقات کی سخت مخالفت کے بعد کمیٹی کے چیئرمین نے ان طبقات کو استثناء دینے کی بات کی۔ وہیں ایسی تجاویز رکھی ہیں جو خلاف شریعت کی تعریف میں آتی ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل نشانہ قانون شریعت اسلام ہے۔ اور ایسا کوئی قانون قابل قبول نہیں ہوسکتا جو دستور وشریعت سے ٹکراتا ہے۔

مزید پڑھیں: آل انڈیا محمدی مشن کی یکساں سول کوڈ پر میٹنگ، مسلم پرسنل لاء بورڈ سے نااتفاقی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات مرکز میں برسراقتدار طاقتوں کو سمجھ لینا چاہیے، بجائے اس کے عوامی بہبود کا کارنامہ انجام دیا جاتا تو کچھ بات تھی، بجائے اس کے ہمیشہ انتشار افراتفری کا ماحول پروان چڑھایا گیا۔ مسلمانوں پر یہ لازم ہے کہ وہ بہرصورت حکمت، تدبر، ضبط وتحمل کا طریقہ کار اختیار کریں، ملک میں بشمول مسلم پرسنل لاء بورڈ مختلف تنظیموں کی جانب سے اس قانون کی مخالفت کیلئے آراء دینے عوام کی سہولت کیلئے مدد کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.