مہیش عرف جنگناتھ نے ازدواجی ویب سائٹز کے ذریعہ خواتین سے رابطہ میں آتا اور لاکھوں روپئے ہڑپ کر فرار ہوجاتا تھا۔ آسانی سے پیسے کمانے کےلیے وہ متعدد لڑکیوں اور خواتین کو یہ کہتے ہوئے دھوکہ دیتا کہ وہ ایک امیر شخص ہے۔
29 سالہ مہیش ایک خاتون سے ویب سائٹ کے ذریعہ رابطہ میں آیا اور بعد میں دونوں اچھے دوست ہوگئے۔ کچھ عرصہ بعد مہیش نے خاتون کو اپنے خراب معاشی حالات کے بارے میں بتایا، خاتون نے اس پر یقین کرلیا اور اسے سات لاکھ روپئے دے دیئے۔ رقم ملنے کے بعد مہیش نے اپنا فون بند کردیا اور وہ فرار ہوگیا۔
دھوکہ دہی کا علم ہونے کے بعد خاتون نے مہیش کے خلاف بناشنکاری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراوئی جبکہ اسے ہسان میں گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مہیش نے اب تک دس سے زیادہ بیوہ خواتین کو دھوکہ دیا ہے اور 25 لاکھ روپئے لوٹے ہیں جبکہ مہیش نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اس نے 5 سے زائد لڑکیوں کے ساتھ شادی کرکے ان سے جسمانی رشتہ بھی قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'کرفیو کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی'
فی الحال پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ مہیش کے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے مالیتی کار، دو م بائیل فون، 25 سم کارڈز، 22 اے ٹی ایم کارڈز، 3 پین کارڈزإ، 3 ووٹر آئی ڈی، آدھار کارڈ اور ایک پاس بک کو ضبط کیا ہے۔