گلبرگہ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بارش کے نتیجہ میں بھوسکہ تالاب لبریز ہوچکا ہے۔ ظفر آباد کے رہنے والے وشوآردھا 22اور ملکارجن 12 سالہ بھوسکہ تالاب کا مشاہدہ کر نے جارہے تھے کہ بھیملی سے نزدیک نالے کا پانی پل پر سے بہہ رہا تھا۔ جس کی زد میں آکر موٹرسائیکل کے ساتھ یہ دونوں بہہ گئے۔
وشوآرد ھا نے مقامی افراد کی مددسے کسی طرح تیر کر اپنی جان بچالی۔ این ڈی آر یف کی ٹیم نے دو کلومیٹر تک نالے میں 12 سالہ لڑکے ملکارجن کو تلاش کیا۔ لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔
البتہ نالے کی پانی میں بہہ گئی موٹر سائیکل این ڈی آریف کی ٹیم کے ہاتھ لگی۔ مگر ابھی لڑکےکی تلاش جاری ہے۔
اس سلسلے میں گلبرگہ گرامین پولیس نے کیس درج کیا ہے۔