نیاز احمد خازن بیت المال یادگیر کے انتقال پر صدر بیت المال یادگیر لائق حسین بادل نے کہا کہ نیازاحمد ایک معلم تھے۔
وہ اپنی ملازمت کے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ساری عمر بیت المال یادگیر کا تعاون کرتے ہوئے بیت المال کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے اور تاحیات بیت المال کے کاموں میں پیش پیش رہے۔
نیاز احمد کے انتقال پر سیکرٹری غلام صمدانی موسی، نائب صدر واحد میاں شیخ ظہیر الدین صدر آستانہ جیتے شاہ ولی درگاہ، منصور احمد افغان صدر قدم عید گاہ کمیٹی یادگیر کے علاوہ دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پرنب مکھرجی کی حالت ہنوز غیر مستحکم
ان کی نماز جنازہ میں کئی غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر حضرات نے شرکت کی۔ ان کا نماز جنازہ مسجد صدر دروازہ میں ادا کیا گیا اور تدفین صالحین قبرستان یادگیر میں عمل میں لائی گئی۔