ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پنچایت انتخابات میں ہوئے تصادم میں گرفتار ملزم ماں کے ساتھ جیل میں رہ رہی تین سالہ معصوم کی آج موت واقع ہوگئی، غصائے مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کو سرکاری ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جیورگی تعلقہ کی چیتاپور گرام پنچایت میں ہورہے پنچایت انتخابات کے پیش نظر دوفریقوں کے مابین تصادم ہوگیا، معاملے میں درج ایف آئی آر کے بنیاد پر پولیس نے سنگیتا نامی خاتون کو گرفتار کرلیا اور ساتھ میں اس کے ایک معصوم بچی کو گلبرگہ جید میں منتقل کردیا۔ جہاں بچی کی آج موت ہوگئی۔
اس تعلق سے جیل سپرنٹنڈنٹ سیمی مریم جارج نے بتایا کہ 'بچی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا، اسے صرف ماں کے ساتھ سنٹرل جیل میں رہنے کی اجازت دی گئ تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جیل یا پولیس تھانے میں بچی کی موت نہیں ہوئی ہے، فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ 'جیورگی تعلقہ کے چیتاپور گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کے بعد 30 دسمبر کی رات دوفریقوں کے مابین ہوئے تصادم میں دو درجن افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کیا، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ گرفتار خواتین میں سنگیتا نامی ایک خاتون بھی شامل ہے جس کی آج تین سالہ بیٹی بھارتی کی جیل میں موت ہوگئی۔