اطلاعات کے مطابق بیداری گاؤں کے کچھ افراد نے تین مسلم افراد پر تبلیغی جماعت سے وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے ان پر لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
مہالنگاپور گاؤں کے رہنے والے تین مسلم افراد نے تبلیغی جماعت سے وابستہ ہونے سے انکارکرنے کے باوجود بیداری گاؤں میں ان کو لاٹھیوں سے مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ مدھول پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔ سپرانٹنڈنٹ اور پولیس لوکیش جگاسلار نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوکیش جگاسلار نے مزید کہا کہ تین مسلم افراد کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔