کرناٹک میں ضلع رائچور کے کوٹھا گاؤں میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
اتوار کے روز پولیس نے بتایا 'یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کنبہ کے افراد کپڑے دھونے کے لئے تالاب کے کنارے گئے تھے'۔
پولس کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کے روز شام کے وقت ضلع رائچور کے لِنگاسگور تعلقہ کے کوٹھا گاؤں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی یوم گمشدگی: 21 برس سے بیٹی والد کی منتظر
بی جے پی کا ڈرگس مافیاؤں سے تعلق کی تفتیش کی جائے: سچن ساونت
لکھنؤ میں دوہرے قتل سے سنسنی
مرزاپور:تین افراد کی ڈوبنے سے موت
مہلوکین کی شناخت تیس سالہ پاروتی، دس سالہ ارجن اور آٹھ سالہ شلپا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔